ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 10 دہشتگرد ہلاک


راولپنڈی: خیبر پختونخوا کے علاقے ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 10 دہشتگرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران مارے جانے والے دہشتگرد اغواء برائے تاوان، قتل اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔

مارنے جانے والے دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں گینگز اور مافیاز کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

آئی ایس پی آر کے مطابق  پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔ علاقہ مکینوں نے سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کو سراہا۔


متعلقہ خبریں