عالمی مارکیٹ میں سونا سستا ، پاکستان میں قیمتیں مستحکم

سونا

مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے بعد آج استحکام ریکارڈ کیا گیا۔

گزشتہ روز ایک ہزار روپے کمی کے بعد کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی اور پشاور میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ ، 2 ہزار روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر ایک لاکھ 73 ہزار 182 روپے کی سطح پر آگئی تھی۔ صرافہ مارکیٹ میں آج بھی وہی قیمتیں برقرار رہیں۔

سونا ہزاروں روپے مہنگا ، فی تولہ قیمت 2 لاکھ ، 3 ہزار ہو گئی

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 20 ڈالر تک سستا ہو گیا۔ عالمی مارکیٹ میں سونا 1.04 فیصد کمی سے 1846 ڈالر فی اونس تک گر گیا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں