جنوری میں سستے موبائل فون قسطوں پر دستیاب ہو نگے : عمر سیف

umar saif

سمارٹ فونز خریدنا ہوا اب بہت ہی آسان صارفین کو خوشخبر ی سنا دی گئی


نگران وفاقی وزیر آئی ٹی عمر سیف نے کہا ہے کہ پاکستانیوں کو جنوری میں میڈ ان پاکستان سستے موبائل فون قسطوں پر دستیاب ہوں گے۔

پاکستان میں زلزلے کی پیش گوئی ،محکمہ موسمیات کا مؤقف بھی آگیا

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کی پانچویں بڑی آبادی اور ساتویں بڑی ٹیلی کام انڈسٹری ہے.

ملک کی 33 کمپنیاں 5 کروڑ 70 لاکھ کم قیمت موبائل فونز بنا چکی ہیں جن میں سے ایک کروڑ 20 لاکھ برآمد کئے گئے ۔

گجرات: نیکیاں فروخت کر نیوالا گر فتار ، رسید بک اور نقدی بر آمد

ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ ملک میں ساڑھے 19 کروڑ سیل فون یوزرز کا ہونا بہت بڑی بات ہے ، زر مبادلہ نہ ہونے کے باوجود موبائل فونز میں سے بیشتر در آمد کئے جاتے ہیں۔

کوئی وجہ نہیں کہ موبائل فونز ملک کے اندر ا سمبل اور مینو فیکچر نہ ہو سکیں، میڈ ان پاکستان فون کم قیمت ہوں گے ، ایک فون اوسطاً قیمت 15 ہزار روپے کا ہو گا۔

ملک بھر میں موبائل سمز کی دوبارہ تصدیق کا فیصلہ

انہوں نے سوال کیا کہ آئی فون بھارت میں بن رہے ہیں تو پاکستان میں کیوں نہیں بن سکتے ؟

عمر سیف نے کہا کہ جامعات میں طلباء کو تربیت دینے کی ضرورت ہے ، 2 سال میں 2 لاکھ لوگ تیار کرنے کا پلان ہے ۔


متعلقہ خبریں