ہنگو مسجد میں خود کش حملے کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں، جس میں دہشتگردوں کا پلان واضح ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق خودکش بمبار الگ الگ دھماکے کرنا چاہتے تھے، حملہ آوروں نے فائرنگ کر کے پہلے گیٹ کلیئر کرنا تھا، ایک خودکش حملہ آور مسجد میں دھماکہ کرتا، دوسرا پولیس حکام اور سکیورٹی اہلکاروں کیلئے گھات لگاتا۔
ہنگو دھماکے میں پولیس الرٹ ہونے کی وجہ سے نقصان کم ہوا، ابتدائی رپورٹ
پلان کے مطابق سکیورٹی اہلکاروں کے پہنچنے پر دوسرا دھماکہ کیا جاتا تاکہ زیادہ سے زیادہ نقصان ہو لیکن گیٹ پر مامور پولیس اہلکاروں نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دہشتگردوں کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک خودکش بمبار گیٹ پر ہی مارا گیا، حملہ آوروں کے اعضاء ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے بھیج دیئے گئے ہیں۔