میانوالی ، پولیس کی پٹرولنگ پوسٹ پر حملہ پسپا ، ایک اہلکار شہید ، 2 دہشتگرد مارے گئے


میانوالی میں کنڈل کے مقام پر پولیس کی پٹرولنگ پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے میں ایک اہلکار شہید جبکہ دو دہشتگرد مارے گئے۔

آئی جی پنجاب عثمان انور کے مطابق دس سے بارہ دہشتگردوں نے کنڈل کے مقام پر پٹرولنگ پوسٹ پر حملہ کیا، پوسٹ کی چھت پر تعینات اہلکار کی جوابی فائرنگ سے دو دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔

پشاور: پولیس اسٹیشن پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام

آئی جی پولیس کا کہنا ہے کہ پٹرولنگ پوسٹ پر دو اطراف سے حملہ کیا گیا، پنجاب پولیس نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے کنڈل پٹرولنگ پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا، پولیس کی جوابی کارروائی کے بعد دو دہشتگرد ہلاک جبکہ دیگر فرار ہو گئے۔

عثمان انور کے مطابق حملے میں ہیڈ کانسٹیبل ہارون خان بھی دہشتگردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔


متعلقہ خبریں