لاہور: پرندوں کو بھوکا پیاسا رکھنے پر شہری کیخلاف مقدمہ درج


لاہور میں پہلی بار پرندوں کو بھوکا پیاسا رکھنے پر شہری کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

لاہور کے علاقے ٹاؤن شپ میں پولیس اینیمل ریسکیو سینٹر نے جانوروں پر بےرحمی کے قانون کے تحت پہلی بار شہری کے خلاف مقدمہ درج کیا۔ سینٹر نے انسداد تشدد ایکٹ 1890 کے تحت مقدمہ درج کیا۔

انچارج پولیس اینیمل ریسکیو سینٹر عروسہ حسین کی مدعیت میں شہری کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ عروسہ حسین کے مطابق شکیل نامی شخص نے چھت پر معصوم پرندے رکھے ہوئے تھے جو بھوک اور پیاس سے نڈھال تھے۔ چھت پر مردہ جانوروں کی ہڈیاں اور باقیات بھی موجود تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: انصاف ہاؤس کراچی کا مالک 12 سال سے کرایہ نہ ملنے پر عدالت پہنچ گیا

پولیس نے شہری کے قبضے سے 8 چکور،12 مرغیاں اور 2 بطخوں کو تحویل میں لے کر پولیس اینیمل ریسیکو سینٹر منتقل کر دیا۔

واضع رہے کہ جانوروں اور پرندوں پر تشدد، ان کو بھوکا پیاسا رکھنا اور ان کے ساتھ بے رحمی کا سلوک کرنا قانوناً جرم ہے۔


متعلقہ خبریں