ورلڈکپ سے قبل بھارتی میڈیا نے اپنے بلے بازوں کی کمزوری بتادی


آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ سے قبل بھارتی میڈیا نے اپنے ہی بیٹرز کو درپیش چیلنجز کا بتا دیا۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے بیٹرز کو بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولرز کو کھیلنے کا چیلنج درپیش ہے، پاکستانی فاسٹ بولر شاہین آفریدی کے علاوہ بھی دیگر ٹیموں کے فاسٹ بولرز بھارتی بیٹرز کو پریشان کریں گے۔

بھارتی حکومت نےپاکستانی کرکٹ ٹیم کوویزےجاری کرنے کی منظوری دےدی

رپورٹس کے مطابق بھارتی بیٹرز دبئی اور میلبرن میں شاہین آفریدی کی بولنگ کو نہیں بھولے، بائیں ہاتھ کے محمد عامر نے 2017چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارتی ٹاپ آرڈر کو پریشان کرنا شروع کیا تھا۔

تحفظات دور ،سنٹرل کنٹریکٹ کا معاملہ طے پاگیا

بھارتی ٹاپ آرڈر بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولرز کے سامنے اعتماد کا شکار نہیں ہوتا، نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ 2019کے سیمی فائنل میں بھارتی بیٹرز کے لیے پریشانی کا باعث بنے تھے۔

شاہین آفریدی، ٹرینٹ بولٹ اور مچل اسٹارک کے علاوہ دیگر بولرز بھی پریشانی کا باعث بن سکتے ہیں۔

 


متعلقہ خبریں