کوشش ہوگی کہ بھارت جاکر ورلڈکپ جیتیں، شاداب خان

shadab-khan

بھارت روانگی سے قبل شاداب خان کا اہم بیان آگیا


قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے کہاہے کہ کوشش ہوگی کہ بھارت جاکر ورلڈکپ جیتیں۔

نسیم شاہ کے ورلڈکپ میں نہ ہونے سے کوئی خاص فرق نہیں پڑے گا،حارث رؤف

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاداب خان کا کہنا تھا کہ جب بھی آپ پاکستان سکواڈ کا حصہ بنتے ہو تو خوشی تو ہوتی ہے۔

قومی ٹیم کے بولنگ آل راؤنڈر کا مزید کہنا تھا کہ ورلڈکپ ٹیم کا حصہ بننا اور بھی خوش آئند بات ہے۔ جو ٹیم منتخب ہوئی ہے یہ لڑکے کافی عرصے سے ساتھ کھیل رہے ہیں۔

2021ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں شکست پر سب بلک بلک کر روئے تھے،حسن علی

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کوشش کریں گے ٹیم میں جو بھائی چارہ ہے اس کو قائم رکھیں اور بھارت جا کر ورلڈکپ جیتیں۔

یاد رہے کہ ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم آج رات براستہ دبئی بھارت روانہ ہوگی۔


متعلقہ خبریں