بنگلہ دیش میں ڈینگی سے ہلاکتیں 900 ہو گئیں


ڈھاکہ: بنگلہ دیش میں ڈینگی بخار کی وجہ سے جاں بحق مریضوں کی تعداد 900 تک پہنچ گئی۔

بنگلہ دیش میں ڈینگی بخار کی وبا نے شدت اختیار کر لی۔ اسپتالوں میں مریضوں کے رش کے باعث بیڈز کم پڑ گئے۔ بنگلہ دیش میں اس سال اب تک ڈینگی بخار کے ایک لاکھ 87 ہزار 725 کیسز سامنے آئے جن میں سے 9 سو سے زیادہ لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔

وزارت صحت کے تحت ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ہیلتھ سروسز (ڈی جی ایچ ایس) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کل 909 اموات ریکارڈ ہو چکی ہیں، ستمبر میں 316، اگست میں 342 اور جولائی میں 204 اموات شامل ہیں۔

ستمبر میں اب تک ڈینگی کے 63 ہزار 917 کیسز ریکارڈ کیے جا چکے ہیں جبکہ اگست میں 71 ہزار 976 اور جولائی میں 43 ہزار 854 کیسز سامنے آئے ہیں۔

اتوار کو مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجے تک ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 16 اموات اور ڈینگی کے 3 ہزار 8 مزید انفیکشن ریکارڈ کیے گئے۔

ڈی جی ایچ ایس نے کہا کہ اس سال ملک میں اب تک صحت یاب ہونے والے مریضوں کی کل تعداد ایک لاکھ 76 ہزار 346 ہے۔ مون سون کا دورانیہ جون سے ستمبر بنگلہ دیش میں ڈینگی بخار کا موسم ہے جسے مچھروں سے پھیلنے والی بیماری کے لیے ایک بڑا خطرہ والا ملک سمجھا جاتا ہے۔


متعلقہ خبریں