پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے اعلان میں ہفتہ باقی ، قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے ، اوگرا

اوگرا

عوام کو بڑا ریلیف اوگرا نے خوشخبری سنا دی


آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے ترجمان نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے یا کمی کے بارے میں کوئی بھی قیاس آرائی قبل از وقت ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے اعلان میں ابھی ایک ہفتہ باقی ہے۔ قیاس آرائیوں سے ممکنہ طور پر تیل کی سپلائی چین میں خلل آ سکتا ہے، قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔

اوگرا کو پمپس پر پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت

انہوں نے کہا کہ قیمتوں کا تعین عالمی مارکیٹ اور ایکسچینج ریٹ پر ہوتا ہے، حالیہ دنوں میں عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا، تاہم ڈالر سے روپے کی شرح تبادلہ میں بہتری بھی آئی ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں