بخار کی دوا پیڈولل سسپشن کا ایک بیچ غیر معیاری قرار

medicine

بخار کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار


ڈریپ کی جانب سے بخار کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈریپ حکام کا کہنا ہے کہ پیڈولل سسپنشن کا بیچ 167 غیر معیاری قرار دیا گیا ہے۔

پیڈولل سسپشن ری کال الرٹ شہری، ڈاکٹرز، کیمسٹ کیلئے جاری کیا گیا ہے۔ ڈریپ کی صوبائی ٹیمیں میڈیسن مارکیٹ میں سرویلنس بڑھائیں۔

مارکیٹ میں الرجی کے ملاوٹ شدہ انجکشن فروخت ہونےکا انکشاف

پیڈولل سسپنشن بخار، جسم درد کے علاج میں استعمال کیا جاتا ہے۔ڈاکٹرز مریض کو پیڈولل سسپنشن کا متاثرہ بیچ استعمال نہ کرائیں۔

غیر معیاری دوا کا استعمال مریض کی جان کیلئے خطرناک ہو سکتا ہے۔غیر معیاری دوا کا استعمال جگر، گردے کیلئے نقصان دہ ہو سکتا ہے اسکے علاوہ بخار کی غیر معیاری دوا کا استعمال خون کی خرابی کا باعث بن سکتا ہے۔

ایک اور دوائی غیر معیاری قرار،مارکیٹ سے واپس منگوانے کی تجویز

ڈریپ الرٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ فارما کمپنی پیڈولل سسپنشن کا متاثرہ بیچ سپلائی نہ کرے۔ کمپنی پیڈولل سسپنشن کا متاثرہ بیچ مارکیٹ سے واپس اٹھوائے، متاثرہ بیچ فارما کمپنی کو واپس کریں۔


متعلقہ خبریں