شیخوپورہ ، قلعہ ستار شاہ کے قریب 2 ٹرینوں میں تصادم ، 20 افراد زخمی ،غفلت پر 4 اہلکار معطل


شیخو پورہ میں 2 ٹرینوں کے تصادم کے نتیجے میں 20 افراد زخمی ہو گئے۔

شیخوپورہ کے علاقے فیروزوالا قلعہ ستار شاہ کے قریب میانوالی سے لاہور جانے والی ٹرین پٹڑی پر کھڑی مال بردار گاڑی سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 20 افراد زخمی ہو گئے۔

ایران ٹرین حادثہ، 17 افراد ہلاک، 50 زخمی

ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا، زخمیوں میں پانچ افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

دوسری جانب غفلت برتنے پر ڈرائیور اور اسسٹنٹ ٹرین ڈرائیور، اسٹیشن ماسٹر قلعہ ستار شاہ اور کیبن مین کو معطل کر دیا گیا۔ ریلوے ترجمان کے مطابق ڈپٹی پرنسپل افسران کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے جو 24 گھنٹے میں رپورٹ پیش کرے گی۔

 


متعلقہ خبریں