کراچی میں پولیس کی کارروائی، جرائم پیشہ افراد گرفتار


کراچی: شہر قائد میں اینٹی وائلنٹ کرائم سیل (اے وی سی سی) پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 منشیات فروش ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ایس ایس پی اے وی سی سی کے مطابق شہر قائد کے علاقے کچی آبادی پٹھان کالونی نزد غوثیہ ملز مواچھ گوٹھ میں اے وی سی سی پولیس نے کارروائی کی۔ گرفتار ہونے والے ملزمان کی شناخت احسان اللہ ولد تور خان اور اللہ رکھیو ولد محمد عالم کے نام سے ہوئی۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے 2 ہزار 275 گرام چرس بر آمد ہوئی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ دفعہ 135 اور 136 کے تحت تھانہ اے وی سی سی میں درج کر لیا گیا۔

ترجمان ایس ایس پی اے وی سی سی ذیشان شفیق صدیقی نے بتایا کہ گرفتار ملزمان عادی جرائم پیشہ ہے اور ان سے تفتیش جاری ہے۔ مزید انکشافات کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں سے فائرنگ کا تبادلہ، اہلکار شہید

دوسری جانب فیروز آباد پولیس نے شاہراہ قائدین اللہ والی چورنگی پر مبینہ پولیس مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فون، نقدی اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔


متعلقہ خبریں