مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد ، اعجاز چوہدری اور محمود الرشید کو جیل بھیج دیا گیا


پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری اور محمود الرشید کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت ایڈمن جج عبہر گل نے ماڈل ٹاؤن میں سیاسی جماعت کے دفترکو جلانے کے کیس کی سماعت کی ، پولیس نے دونوں ملزمان کو عدالت میں پیش کیا۔

علی محمد خان اور سینیٹر اعجاز چوہدری گرفتار

تفتیشی افسر نے محمود الرشید اور اعجاز چوہدری کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جسے عدالت نے مسترد کر دیا۔ عدالت نے پی ٹی آئی کے دونوں رہنماؤں کو 14 روزہ ریمانڈ پرجیل بھیجتے ہوئے 7 اکتوبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔


متعلقہ خبریں