نسیم شاہ کے کندھے کی سرجری ہو گی ، صحتیاب ہونے میں 4 ماہ لگیں گے

NASEEM SHAH

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر نسیم شاہ کے کندھے کی سرجری ہوگی ، انھیں فٹنس کی بحالی کیلئے 4 ماہ کا وقت لگے گا۔

ایشیاکپ میں بھارت سے میچ میں آخری اوور ادھورا چھوڑ کر میدان سے باہر جانے والے نسیم شاہ کا دبئی میں اسکین ہوا تھا۔

نسیم شاہ کے ٹیم میں نہ ہونے کی وجہ سے بہت فرق پڑے گا، محمد وسیم

پی سی بی کے مطابق مکمل طبی معائنے اور ماہرین سے صلاح مشورے کے بعد نسیم شاہ کو کندھے کی سرجری کرانے کا کہا گیا ہے ، انہیں مکمل طور پر صحتیاب ہونے میں 4 ماہ لگیں گے۔

یاد رہے کہ انجرڈ پیسر کی جگہ حسن علی کو ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں