احسان اللہ بھی ان فٹ ہوکر کرکٹ سے دور ہوگئے

ehsaan ullah

نسیم شاہ کے بعد ایک اور اہم فاسٹ باؤلر ان فٹ ہو گیا


نسیم شاہ کے بعد فاسٹ بولر احسان اللہ بھی ان فٹ ہوکر کرکٹ سے دور ہوگئے ہیں

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی سی بی نے لاہور میں احسان اللہ کی کہنی کاآپریشن کرادیا۔ احسان اللہ 4 سے 5 ماہ کے لیے کرکٹ مقابلوں سے باہر ہوگئے ہیں۔

دی جنریٹر از بیک، حسن علی کی ٹویٹ وائرل

ذرائع کے مطابق چند ماہ قبل احسان اللہ دائیں ہاتھ کی کہنی کی تکلیف میں مبتلا ہوئے تھے اس سب کے باوجود پی سی بی میڈیکل پینل نے انہیں بولنگ کی اجازت دے دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ احسان اللہ قومی اکیڈمی میں ویٹ ٹریننگ کرتے رہے جس سے مرض بگڑ گیا۔

انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان

انگلینڈ کے ڈاکٹروں نے احسان اللہ کی رپورٹس دیکھ کرفریکچرکا بتایا جس کے بعد گزشتہ دنوں لاہور میں احسان اللہ کی کہنی کا آپریشن کرایا گیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ احسان اللہ کوآپریشن کے بعد ہسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے اور وہ ری ہیب مصروف ہیں۔


متعلقہ خبریں