رشوت لینے پر ایگل اسکواڈ کے 5 اہلکار ملازمت سے فارغ


کوئٹہ میں ایگل اسکواڈ کے پانچ اہلکاروں کو رشوت لینا مہنگا پڑ گیا، رشوت لینے پر انہیں ملازمت سے فارغ کرنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

ایگل اسکواڈ کے اہلکاروں نے گاڑی سے منشیات برآمد کی تھی،اس موقع پر ایگل اسکواڈ کے ان اہلکاروں نے رشوت لے کر ملزمان کو چھوڑ دیا تھا۔

ان پانچ اہلکاروں کے خلاف انکوائری مکمل اور جرم ثابت ہونے پرانہیں نوکری سے فارغ کردیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں