بھارت سے علیحدگی کا مطالبہ کرنیوالے ایک اور سکھ رہنما کینیڈا میں قتل


بھارت سے علیحدہ وطن کا مطالبہ کرنے والے ایک اور سکھ رہنما سکھ دول سنگھ (سکھا دونیکے) کو کینیڈا میں نامعلوم افراد نے قتل کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 2017 میں بھارت سے کینیڈا منتقل ہونے والے سکھ دول سنگھ کو کینیڈا کے شہر ونی پیگ میں گولیاں ماری گئیں۔

سکھ رہنما کا قتل، کینیڈا نے بھارتی سفارتکار کو ملک بدر کر دیا

دوسری جانب بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سکھ دول سنگھ بھارت کو مطلوب خالصہ رہنماؤں کی فہرست میں شامل تھا جو بھارتی پنجاب کی پولیس کے افسران کی ملی بھگت سے کینیڈا فرار ہو گیا تھا اور سکھ رہنما ارشدیپ سنگھ (ارشا دالا) کا قریبی ساتھی تھا۔

 


متعلقہ خبریں