نسیم شاہ ورلڈ کپ کھیلیں گے یا نہیں، حتمی فیصلہ آج کئے جانے کا امکان

NASEEM SHAH

قومی فاسٹ باؤلر نسیم شاہ ورلڈ کپ کھیلیں گے یا نہیں،آج حتمی فیصلہ کئے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع پی سی بی کا کہنا ہے کہ نسیم شاہ کی دوسری میڈیکل رپورٹ تسلی بخش نہیں آئی، رپورٹ کی روشنی میں نسیم شاہ کے ورلڈ کپ کھیلنے کے امکانات کم ہیں۔

پی سی بی میڈیکل پینل اپنی سفارشات آج سلیکشن کمیٹی کو دے گا، نسیم شاہ مکمل ورلڈ کپ یا آدھے ٹورنامنٹ تک باہر ہوں گے پینل رائے دے گا۔

آئی سی سی ورلڈ کپ : 15 کھلاڑیوں کے ساتھ تین اضافی کھلاڑی بھی بھارت جائینگے

پی سی بی میڈیکل پینل نوجوان فاسٹ باؤلر کا ری ہیب پروگرام ترتیب دے گا، نسیم شاہ کندھے کی انجری کا شکاہوگئے تھے۔

ذرائع پی سی بی کے مطابق نسیم شاہ کی جگہ زمان خان کو ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کیا جائے گا، کہنی کی انجری کے باعث احسان اللہ کا قومی ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ بننا بھی مشکل ہے۔

سلیکشن کمیٹی نے ورلڈ کپ کے لیے قومی اسکواڈ پر مشاورت مکمل کرلی، ذرائع پی سی بی کے مطابق ورلڈکپ کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان آئندہ 24 گھنٹے میں ہوسکتا ہے۔


متعلقہ خبریں