ن لیگ کے بارے میں لیول پلیئنگ فیلڈ تلخ حقیقت ہے، شرمیلا فاروقی


پاکستان پیپلزپارٹی کی سینئررہنماشرمیلا فاروقی نے کہا ہےکہ ہمیں بڑاواضح تاثر دیا جارہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ کیلئے راہ ہموار کی جارہی ہے۔ 

ہم نیوز کے پروگرام”ہم دیکھیں گے منصور علی خان کیساتھ” میں شرمیلا فاروقی نےکہاکہ پس پردہ ہمیں پتہ چلاہےکہ جو لوگ تحریک انصاف سمیت دیگر سیاسی جماعتیں چھوڑ رہے ہیں انہیں قائل کیا جارہا ہےکہ وہ پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیارکرلیں۔

پی ٹی آئی کی مزید 3 وکٹیں گرگئیں

انہوں نےکہاہےکہ پیپلز پارٹی الیکشن کی تاریخ مانگ رہی ہے، ن لیگ کے بارے میں لیول پلیئنگ فیلڈ تلخ حقیقت ہے،پی ٹی آئی چھوڑنےوالوں کو ن لیگ میں شامل ہونے کا کہا جا رہا ہے۔

پنجاب میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور سندھ میں تبادلے کیے جا رہے ہیں، سندھ میں ترقیاتی منصوبے بند کردئیے ہیں مگر پنجاب میں چل رہے ہیں، جو مشکل وقت نواز شریف اور پی ٹی آئی دور میں دیکھا اس سے زیادہ کیا ہو گا۔

الیکشن کمیشن ہی صرف الیکشن کروا سکتاہے، چودھری سالک

رہنما پیپلز پارٹی شرمیلا فاروقی کا کہنا تھا کہ قانون سے بالا تر کوئی نہیں ہے، جس نے جرم کیا بھی ہے تو قانون کے مطابق چلیں۔

انکا مزید کہنا تھا کہ اس بات سے متفق ہوں کہ نگران حکومت ن لیگ کی ہے، وہ لوگ بڑی وزارتوں پر ہیں جن کے نواز شریف سے قریبی تعلقات ہیں۔

 


متعلقہ خبریں