لاہور،رواں سال 8 ماہ میں کار و موٹرسائیکل چوری میں 25 فیصد اضافہ

traffic-police-lahore-

لاہور 8 ماہ کے دوران کار و موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ہوشربااضافہ


لاہورمیں گذشتہ سال کی نسبت رواں سال 8 ماہ میں کار و موٹرسائیکل چوری میں 25 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق 8ماہ میں موٹرسائیکل کار و دیگر وہیکلز چوری اور چھیننے کی 23ہزار909 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔

یواے ای نے پاکستانی تازہ گوشت کی سمندری راستے سے امپورٹ بند کردی

رواں سال ہر ماہ 2ہزار988 موٹرسائیکل و کار چوری اور چھینی گئیں،یومیہ 99 شہری اپنی کار اور موٹر سائیکل سے محروم ہوئے۔

8ماہ میں 20 ہزار773موٹرسائیکلز چوری، 1ہزار115 چھینی گئیں،8ماہ میں کار چوری کی 387، کار چھینے جانے کے 10 واقعات رپورٹ ہوئے۔

آئی سی سی ورلڈ کپ : 15 کھلاڑیوں کے ساتھ تین اضافی کھلاڑی بھی بھارت جائینگے

گاڑی و موٹرسائیکل کے علاوہ دیگر وہیکلز چوری کی 40 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔


متعلقہ خبریں