آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان کل ہو گا


بھارت میں منعقد ہونیوالے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان کل ہو گا۔

نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکا اشرف سے چیف سیکٹر انضمام الحق، ڈائریکٹر مکی آرتھر اور ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈ برن کی مشاورت مکمل ہو چکی ہے۔

مشاورت کا عمل ختم ہونے کے بعد ذکا اشرف نے اسکواڈ کی حتمی منظوری دے دی ہے۔

آئی سی سی ورلڈ کپ : 15 کھلاڑیوں کے ساتھ تین اضافی کھلاڑی بھی بھارت جائینگے

بتایا گیا ہے کہ ایشیا کپ والے سکواڈ میں 4سے 5تبدیلیوں کا امکان ہے۔ مڈل آرڈر بیٹنگ مضبوط بنانے کیلئے سرفراز احمد کے نام پر غورکیا گیا ہے۔

نسیم شاہ کی جگہ زمان خان یا حسن علی کی ٹیم میں شمولیت پر مشاورت کی گئی،سپنر ابراراحمد اوردیگر سپنرز کی ڈومیسٹک کرکٹ میں کارکردگی کابھی جائزہ لیاگیا۔


متعلقہ خبریں