سندھ، مشرقی پنجاب، مشرقی بلوچستان، بالائی خیبر پختونخوا میں بارش کی پیشگوئی

rain latest report

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ میں اکثر مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، مشرقی پنجاب، مشرقی بلوچستان، بالائی خیبر پختونخوا میں بھی بارش متوقع ہے۔

گلگت بلتستان اور آزادکشمیر میں بعض مقا مات پر بارش کی پیشگوئی ہے جبکہ اسلام آباد میں رات کو تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

سبی، کوہلو، لورالائی، بارکھان، لسبیلہ، آواران،خضدار، لاہور، قصور، اوکاڑہ، ساہیوال، گوجرانوالہ، سرگودھا میں بارش جبکہ لیہ، بھکر، نورپورتھل اور خوشاب میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے۔

تھر پارکر، مٹھی،عمر کوٹ،اسلام کوٹ، جیکب آباد،سکھر، دادو،چھور، پڈعیدن، شہید بینظیر آباد،مٹیاری، ٹنڈو اللہ یار،ٹنڈو محمد خان میں بارش متوقع ہے۔

کراچی، حیدر آباد، سانگھڑ، جام شورو،خیرپور،قمبر شہداد کوٹ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔میر پور خاص، ٹھٹھہ، بدین، نگرپارکر، سجاول اورکراچی میں موسلادھار بارش کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے۔

دیر،سوات، شانگلہ، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد اور کوہاٹ میں بارش جبکہ گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں