برازیل میں طیارہ گر کر تباہ، 14 افراد ہلاک


برازیلیا: جنوبی امریکہ کے ملک برازیل میں طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ حادثے میں 14 افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برازیل کی ریاست ایمیزون میں طیارہ گر کر تباہ ہوا جس میں سوار تمام 14 افراد ہلاک ہو گئے۔

طیارے میں پائلٹ اور معاون پائلٹ کے علاوہ 12 سیاح بھی سوار تھے۔

ہلاک افراد کی لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئیں جنہیں شناخت کے بعد ورثا سے حوالے کیا جائے گا۔

سرکاری حکام کے مطابق طیارہ حادثے کی وجہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔


متعلقہ خبریں