واٹس ایپ کا 150 سے زائد ممالک میں چینلز فیچرمتعارف کرنے کا فیصلہ

واٹس ایپ

 میٹا کی ذیلی پیغام رساں ایپلی کیشن واٹس ایپ 150 سے زائد ممالک میں اپنا نیا چینلز فیچر متعارف کرانے جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چینلز ایک براڈ کاسٹ فیچر ہے جس کو سلیبریٹی اور اسپورٹس ٹیمیں اپنی اپ ڈیٹس شیئر کرنے کیلئے استعمال کر سکتے ہیں۔

پاکستان کی پہلی خلاباز نمیرہ سلیم تاریخی خلائی مہم جوئی کے سفر کیلئے تیار

قومی موقر نامے کے مطابق یہ فیچر ایک نئے اپ ڈیٹس ٹیب پر ظاہر ہوگا جو دوستوں اور رشتہ داروں سے کی جانے والی عمومی چیٹ سے الگ ہوگا، میسجنگ ایپ نے جون کے ابتداء میں سب سے پہلے یہ فیچر سنگا پور اور کولمبیا میں متعارف کرایا تھا۔

میٹا کے سر براہ مارک زکر برگ نے ایک پوسٹ میں فیچر کے عالمی سطح پر متعارف کرائے جانے کا اعلان کیا ہے۔

ایپل فونز کے ماڈل میں 100 ڈالر کی کمی

انہوں نے کہا  ہے کہ ہم عالمی سطح پر واٹس ایپ چینلز متعارف کرانے جا رہے ہیں اور ہزاروں نئے چینلز شامل کیے جائیں گے جن کو صارفین واٹس ایپ میں فالو کر سکیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ صارفین یہ چینلز نئے اپ ڈیٹس ٹیب میں دیکھ سکیں گے، اس فیچر کو نیٹ فلکس جیسی کمپنیاں اپنے چینل کی صورت میں استعمال کر سکتی ہیں۔

چینل ہسٹری ہمیشہ کیلئے خود بخود ختم ہونے سے پہلے صرف 30 دنوں تک دستیاب ہوگی۔


متعلقہ خبریں