گاڑی کی ڈگی سے 2 لاکھ ڈالر نقد برآمد

arrest

گاڑی کی ڈگی سے 2 لاکھ ڈالر نقد برآمد


(شہزادہ فہد سے)ایکسائز پولیس نے  موٹر وے انٹرچینج پر گاڑی سے 2 لاکھ ڈالر برآمد کئے ہیں۔

ایکسائز پولیس کے اہلکار اذلان اسلم کے مطابق پکڑے گئے ڈالرز پر سیاہ رنگ لگا ہوا تھا۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال الوداعی خطاب کے دوران آبدیدہ ہوگئے

ابتدائی تفتیش کے دوان انھیں پتہ چلا کہ یہ ڈالرز مردان سمگل ہورہے تھے، گاڑی سے ڈالرز برآمد کرکے 2 ملزمان کو موقع پر ہی گرفتار کیا گیا۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے سید رضوان شاہ نے ہم نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس کالے رنگ کے ڈالرز کو بلیک ڈالرز کہا جاتا ہے۔

پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

مخصوص کیمکل لگاکر اس کالے ڈالرز کو واپس اصلی حالت میں لایا جاسکتا ہے،بلیک ڈالرز سمگلنگ میں ملوث ملزمان کے خلاف ایف آئی اے میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سےبلیک ڈالر کو واپس اصلی حالت میں لانے والے کیمیکل کی بھی سخت نگرانی کی جارہی ہے۔

خفیہ مارکیٹ میں امریکی ڈالر کا ریٹ 270 روپےتک گر گیا

کیمیکل فروشوں کو اس بارے میں آگاہی دی گئی ہے،دوسری جانب قانونی نافذ کرنے والے افسران و اہلکاروں کو بلیک ڈالرز سمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف کاررائیوں کی بھی ہدایت کی گئی۔


متعلقہ خبریں