مودی سرکار کی دہشتگردانہ پالیسی کی ایک اور حقیقت منظر عام پر آگئی

مودی عدم اعتماد

مودی سرکار کی دہشتگردانہ پالیسی کی ایک اور حقیقت منظر عام پرآگئی۔ 

تفصیلات کے مطابق بھارتی انتہا پسندوں کی حمایت سے انتخابات جیتنے کا مودی کا بھونڈا منصوبہ بے نقاب ہو گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اُڑی سیکٹر میں دہشتگردوں کیساتھ انکاؤنٹر میں متعدد بھارتی افسران اور جوان ہلاک ہوئے، 12ستمبر کو اننت ناگ میں بھی ایسے ہی من گھڑت بھارتی فورسزکےآپریشن کی خبریں سامنے آئی تھیں۔

بھارت نے پاکستانی فوج پر دہشت گرد بھیجنے کا الزام عائد کر دیا

رپورٹ کے مطابق فالس فلیگ آپریشن کے ذریعے بھارت ایک سے زیادہ اہداف حاصل کرنا چاہتا ہے،  پاکستان پر دہشتگردی کاالزام لگا کر بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے دنیا کی توجہ ہٹانا چاہتا ہے۔

بھارتی انتخابات کے پیش نظر مودی سرکار نے اپنے ہی شہریوں اور فوجی افسران کی بَلی چڑھانا شروع کردی ہے، ثبوتوں اور شواہد سے ثابت ہوچکا بھارت پلوامہ ڈرامے کو دہرا کر مذموم سیاسی مقاصد حاصل کرنا چاہتا ہے۔

انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں، امریکی صدر کی مودی کو تنبیہ

ذرائع کے مطابق بھارتی فورسز لائن آف کنٹرول پر دہشتگردی پھیلا کر سیاسی عزائم حاصل کررہا ہے، جھوٹے فیک انکاؤنٹر،جھوٹی اور من گھڑت خبریں پھیلا کر جنگی جنون پیدا کرنا مودی کا پرانا وتیرا رہا ہے، بھارت کی یہی کوشش رہی ہے کہ اپنے اندرونی مسائل سے توجہ ہٹائے۔

ذرائع نے مزید کہا کہ سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزیاں کی گئیں تاکہ ایل او سی پر جنگی صوتحال برقرار رہے، تصاویر اور ویڈیو سے یہ ثابت ہوتا ہے جہاں یہ ڈرامہ رچایا جا رہا ہےصورتحال بالکل نارمل ہے۔

مقصد صرف سیز فائر کو توڑنے کا جواز پیدا کر کے پاکستان کیخلاف گھٹیامہم جوئی کیلئے راہ ہموار کرنا ہے۔


متعلقہ خبریں