بھارت میں اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد نے کئی نیوز چینلز کے اینکرز کے شوز میں جانے کا بائیکاٹ کر دیا۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اپوزیشن کے سیاست دانوں نے الزام لگایا ہے کہ یہ شور مچانے والے نیوز ٹاک شوز بی جے پی کے ایجنڈے کے تحت کام کر رہے ہیں جس میں مسلم اور مسیحی اقلیتوں کے خلاف مہم چلانا بھی شامل ہے۔
کانگریس پارٹی کے ترجمان پون کھیرا نے جمعرات کو ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ ہم نفرت سے بھرے اس بیانیے کو جائز نہیں بنانا چاہتے جو ہمارے معاشرے میں بگاڑ پیدا کر رہا ہے۔ ہم نفرت کے ان شو رومز میں حصہ نہیں لیں گے۔
پون کھیر نے اپنی ٹوئٹ میں 14 اینکرز کی فہرست شیئر کی ہے جن کے شوز میں جانے کا بائیکاٹ کیا گیا ہے۔
The following decision was taken by the INDIA media committee in a virtual meeting held this afternoon. #JudegaBharatJeetegaIndia #जुड़ेगा_भारत_जीतेगा_इण्डिया pic.twitter.com/561bteyyti
— Pawan Khera 🇮🇳 (@Pawankhera) September 14, 2023
