لاہورہائیکورٹ کا ون وے کی خلاف ورزی کرنے والوں کو 2ہزار روپے موقع پر جرمانہ کرنے کا حکم


لاہورہائیکورٹ نے ون وے کی خلاف ورزی کرنے والوں کو 2ہزار روپے موقع پر جرمانہ کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں سموگ کے تدارک کیلئے درخواستوں پر سماعت ہوئی، جسٹس شاہد کریم نے لاہور میں جگہ جگہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر اظہار برہمی کیا۔

ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ: بجلی ایک روپے 46 پیسے فی یونٹ مہنگی

جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ نگران پنجاب حکومت نے کون سا الیکشن لڑنا ہے جو اتنے منصوبے شروع کر دیئے گئے، نگران حکومت تو کمال کر کے دکھانے کے چکر میں پڑ گئی۔

عدالت نے ون وے کی خلاف ورزی کرنے والوں کو موقع پر ہی دو ہزار روپے جرمانے کی ادائیگی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ون وے کی خلاف ورزی روکنے کیلئے سیمنٹ بیریئرز بھی لگائے جائیں جس پر ایل ڈی اے کے وکیل نے کہا کہ 500سیمنٹ بیریئرز ٹریفک پولیس کے حوالے کر دیئے گئے ہیں۔

سردیوں کے بجلی بلوں میں کمی کے بجائے اضافے کا امکان

جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ نگران حکومت والے کس سے تعریفیں لینے کے چکر میں پڑ گئے ہیں، ایل ڈی اے کے وکیل نے کہا کہ کچھ پروجیکٹ شروع کئے ہیں ان پر کام جاری ہے۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ستمبر سے جنوری تک سموگ کا سیزن ہوتا ہے اور اس عرصے میں کوئی ترقیاتی منصوبہ شروع نہیں ہونا چاہئے، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف صرف چالان کافی نہیں ہے، اس حوالے سے طریقہ کاربنایا جائے۔


متعلقہ خبریں