کراچی میں زلزلے کے جھٹکے

earthquake سبی اور

کراچی: شہر قائد میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ شہری خوف کے باعث گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 2 اعشاریہ 9 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز ملیر کے مغرب میں 10 کلو میٹر کے فاصلے پر تھا اور زلزلے کی گہرائی 30 کلو میٹر تھی۔

یہ بھی پڑھیں: غیر قانونی اقدامات روکیں گے تو ڈالر خود نیچے آئے گا، نگران وزیر اعظم

زلزلے کے جھٹکے رات 11 بج کر 51 منٹ پر محسوس کیے گئے۔ شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم زلزلے کی وجہ سے کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔


متعلقہ خبریں