سائفر کیس ، اسد عمر کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور

معیشت کسان اور مزدور ٹھیک کریں گے، اسد عمر|HUMNEWS.PK

 آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت نے سائفر کیس میں پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لی۔

جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے ایف آئی اے پراسیکیوٹر کے بیان کی روشنی میں ضمانت منظور کرتے ہوئے اسد عمر کو 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کی ہدایت کی۔

اسد عمر اور شاہ محمود قریشی کی ضمانتیں خارج، ایک ہی گاڑی میں بیٹھ کر واپس روانہ

ایف آئی اے پراسیکیوٹر شاہ خاور ایڈووکیٹ نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت اسد عمر کی گرفتاری درکار نہیں کیونکہ ابھی تک ان کیخلاف شواہد نہیں، لیکن اگر دوران تفتیش شواہد سامنے آئے تو دیکھیں گے۔ اسد عمر کو ایف آئی آر میں نامزد نہیں کیا گیا، عدالت میرا بیان لکھ لے۔

اسد عمر کے وکیل بابر اعوان نے کہا کہ شاہ خاور سے کہیں کہ عدالتی کارروائی میں مداخلت نہ کریں۔ شاہ خاور ایڈووکیٹ نے کہا کہ مستقبل میں اگر کوئی شواہد سامنے آئے تو اسد عمر کو آگاہ کریں گے۔

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں