امریکہ کا پاکستان سے بروقت انتخابات کرانے پر زور

methio millar

واشنگٹن: امریکہ نے پاکستان سے آزادانہ، منصفانہ اور بروقت انتخابات کرانے پر زور دیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں انسانی حقوق، بنیادی آزادیاں اور قانون کی حکمرانی کا احترام کیا جائے۔ پاکستان امریکہ کا اہم پارٹنر ہے اور عوامی و حکومتی سطح پر پاک امریکہ تعلقات کی قدر کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکام پر زور دیتے ہیں انتخابی عمل کو پاکستان کے قوانین کے مطابق آگے بڑھایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں نئے وائرس کا پھیلاؤ، تعلیمی ادارے، دفاتر، پبلک ٹرانسپورٹ بند

میتھیو ملر نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو آزادانہ اور شفاف انتخابات کے لیے حمایت کا یقین دلایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ پاکستان کی کسی ایک جماعت یا امیدوار کی حمایت نہیں کرتا جبکہ پاکستان کی معیشت میں بہتری لانے کے لیے مدد کرتے رہیں گے۔ امریکہ پوری دنیا کی طرح پاکستان میں بھی منصفانہ اور آزاد انتخابات چاہتا ہے۔


متعلقہ خبریں