بھارت میں نئے وائرس کا پھیلاؤ، تعلیمی ادارے، دفاتر، پبلک ٹرانسپورٹ بند


نئی دہلی: بھارت میں نایاب اور مہلک وائرس نیپا کے پھیلاؤ کے باعث تعلیمی اداروں، دفاتر اور پبلک ٹرانسپورٹ کو بند کر دیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارت کی جنوبی ریاست کیرالہ میں نیپا وائرس کے باعث 2 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ ایک بچے سمیت 2 افراد تشویشناک حالت میں اسپتال میں داخل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مارکیٹ میں الرجی کے ملاوٹ شدہ انجکشن فروخت ہونےکا انکشاف

ریاستی وزیر صحت وینا جارج کے مطابق 130 سے زائد افراد کا وائرس ٹیسٹ کیا گیا ہے۔ ہم متاثرہ افراد کے رابطوں کا جلد پتہ لگانے اور علامات کے حامل مریضوں کو عام آبادی سے الگ تھلگ کرنے پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کیرالہ میں پایا جانے والا وائرس بنگلہ دیش میں ایک وائرس کی مختلف قسم ہے جو ایک انسان سے دوسرے انسان میں پھیلتا ہے اور اس کی وجہ سے اموات کی شرح بہت زیادہ ہے تاہم یہ کم متعدی ہے۔ طبی بحران پر قابو پانے کے لیے ریاست کے کچھ حصوں میں عوامی نقل و حرکت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ یہ وائرس متاثرہ چمگادڑوں، خنزیروں یا لوگوں کے جسمانی رطوبتوں کے ذریعے پھیلتا ہے۔


متعلقہ خبریں