سانحہ 9 مئی ، 14 مقدمات کی تفتیش مکمل ،چیئرمین پی ٹی آئی 10 کیسز میں قصوروار قرار

PTI

سانحہ 9مئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے 14 مقدمات کی تفتیش مکمل کرلی جس میں چیئرمین پی ٹی آئی 10نامزد مقدمات میں قصور وارقرار پائے گئے ہیں ۔

سولر نیٹ میٹرنگ ریٹ میں تبدیلی نہیں کی جارہی، نگران وزیر توانائی

جے آئی ٹی حکام کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف سوشل میڈیا سے متعلق 400سے زائد شواہد ملے۔

گرفتار ملزمان کے بیانات اور نشاندہی پر چیئرمین پی ٹی آئی کو قصوروار قرار دیا گیا۔جناح ہاؤس حملے میں براہ راست ملوث 80 ملزمان کے بیانات میں سازش کا عنصر واضع ہوا۔

نگران پنجاب کابینہ ، کم از کم اجرت 32 ہزار روپے کرنے کی منظوری

9مئی کے واقعات پر دوران تفتیش براہ راست سازش کے شواہد بھی ملے ۔چیئرمین پی ٹی آئی کے اپنے بیانات حالات سے متضاد پائے گئے۔

دیگر 9مقدمات میں بھی ٹھوس شواہد کی روشنی میں چیئرمین پی ٹی آئی قصوروارقرارپائے گئے ہیں۔14مقدمات کا چالان جلد عدالت میں جمع کروادیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں