ملتان: وزیر اعلیٰ پنجاب رات گئے نشتر اسپتال پہنچ گئے، غفلت پر ایم ایس معطل


ملتان: نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی رات گئے نشتر اسپتال پہنچ گئے اور غفلت برتنے پر ایم ایس کو معطل کر دیا۔

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی رات گئے نشتر اسپتال کے دورے پر پہنچ گئے اور نشتر اسپتال کی ایمرجنسی میں طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔

محسن نقوی نے مریضوں کے ٹیسٹ باہر سے ہونے پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور غفلت برتنے پر اسپتال کے میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر راؤ امجد کو معطل کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزارتیں صوبوں کو دی جائیں تو اربوں روپے بچا سکتے ہیں، بلاول بھٹو

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اسپتال میں موجود ادویات باہر سے منگوانا ناقابل برداشت ہے۔

محسن نقوی نے نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو بھی وارننگ جاری کر دی۔


متعلقہ خبریں