ایشیا کپ، بھارت کی اننگز مکمل نہ ہونے پر میچ 20 اوورز تک محدود کردیا جائے گا


کولمبو میں جاری پاکستان اور بھارت کے میچ کے دوران رات تک بارش نہ رکنے کی صورت میں میچ 20 اوورز تک محدود کردیا جائے گا۔

اسپورٹس سے متعلق خبریں شائع کرنے والی ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق بھارتی ٹیم کی بقیہ اننگز مکمل نہ ہونے کی صورت میں پاکستان کو 20 اوورز میں 181 رنز کا ہدف حاصل کرنا ہوگا۔ ایسی صورت میں میچ پاکستانی کے وقت کے مطابق رات ساڑھے 10 بجے شروع ہوگا۔

آئی سی سی کے قوانین کے مطابق یہ صورتحال ڈک ورتھ لیوس میتھڈ (ڈی ایل ایس) کے تحت عمل میں لائی جائے گی۔

کولمبو، موسم کے بدلتے تیور، اسٹیڈیم میں موسلادھار بارش کا سلسلہ رک گیا

کولمبو کے پریماداسا اسٹیڈیم کے اطراف میں 2 بجے اچانک موسلادھار بارش کا سلسلہ شروع ہوا۔ جس کے بعد گراونڈ اسٹاف نے پچ اور گراونڈ کو مکمل طور پر کور کردیا تھا۔

بعد ازاں کولمبو میں تیز بارش کا سلسلہ رک گیا جس کے بعد گراونڈ سے کوورز ہٹانا شروع کردیے گئے۔

خیال رہے کہ پاک بھارت میچ کے پہلے دن کے اختتام پر بھارت نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنا رکھے ہیں جبکہ 24.1 اوورز کا میچ کھیلا جاچکا ہے۔ بھارت کی طرف سے ویرات کوہلی اور کے ایل راہول آج کریس پر موجود ہونگے۔


متعلقہ خبریں