انگلینڈ نے2025 کی چیمپئنزٹرافی کیلئےکوالیفائی کرلیا

pak vs eng

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)ورلڈکپ 2023 کے 44ویں میچ میں انگلینڈ نےپاکستان کوشکست دےکر2025 کی چیمپئنزٹرافی کیلئےکوالیفائی کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ میں پاکستان کاسفر ختم ہو گیا، قومی ٹیم آخری معرکہ بھی جیت نہ سکی۔ انگلینڈ نے پاکستان کو 93رن سے شکست دے دی، انگلینڈ ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو کہ فائدہ مند ثابت ہوا۔ ٹیم کی جانب سے بین اسٹوکس84رنز کی اننگز کھیلی جبکہجو روٹ60 اورجونی بیئر سٹو نے59رن بنا نے میں کامیان ہوئے۔

انگلش ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 337 رنز بنا کر پاکستان کو جیتنے کیلئے 338رنز کا بڑا ہدف دیا۔ ہدف کے تعاقب میں پوری ٹیم 43.3اوورز میں 244رن پر آئوٹ ہو گئی۔

بابر نے پاکستان کیخلاف باتیں کرنے پر عرفان پٹھان کو انٹرویو نہیں دیا،صحافی کا دعویٰ

پاکستان کی جانب سے آغاسلمان 51  اورقومی ٹیم کپتان بابراعظم38 رن بنا کر نمایاں رہے، جبکہ محمد رضوان 36، حارث روف35اورسعود شکیل نے29 رن بناپائے۔

اس کے علاوہ شاہین شاہ آفریدی25 ،محمد وسیم 16اورشاداب خان کے 4رن بنا سکے جبکہ عبداللہ شفیق صفر، فخرزمان ایک رن بنا کر پویلین لوٹے۔

انگلینڈ ٹیم کی جانب سے کے ڈیوڈ ولی نے 3وکٹیں حاصل کیں، عادل رشید اور معین علی نے 2،2کھلاڑیوں کو آوٹ کیا، جبکہ گس ایٹکنسن نے 2اور کرس ووکس نے ایک وکٹ حاصل کی ہے۔

بابر اعظم پاکستانی تاریخ کے دوسرے کامیاب ترین کپتان بن گئے

ورلڈکپ 2023 کا 44 واں اور انگلینڈ اور پاکستان نے اپنے نویں میچ کولکتہ کے اسٹیڈیم ایڈن گارڑن میں کھیلا جس میں انگلینڈ نے پاکستانی ٹیم کو شکست دے کر 2025 کی چیمپئنز ٹرافی کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے جو پاکستان میں کھیلی جائے گی۔


متعلقہ خبریں