کولمبو، موسم کے بدلتے تیور، اسٹیڈیم میں موسلادھار بارش کا سلسلہ رک گیا


کولمبو کے آر پریماداسا اسٹیڈیم میں شروع ہونے والی تیز بارش بالآخر تھم گئی، گراونڈ اسٹاف نے کورز ہٹانا شروع کردیے۔ 

تفصیلات کے مطابق کولمبو کے پریماداسا اسٹیڈیم کے اطراف میں 2 بجے اچانک موسلادھار بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ جس کے بعد گراونڈ اسٹاف نے پچ اور گراونڈ کو مکمل طور پر کور کردیا تھا۔

اس وقت کولمبو میں بتیز بارش کا سلسلہ رک گیا ہے جس کے بعد گراونڈ سے کوورز ہٹائے جارہے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے آفیشل اکاونٹ کے مطابق قومی ٹیم بھی اسٹیڈیم پہنچ گئی ہے۔ میچ آفیشلز کی جانب سے صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے میچ شروع کرنے کے وقت کا فیصلہ کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ ایشیا کپ کے سُپر فور مرحلے میں گزشتہ روز پاک بھارت میچ بارش کے باعث روکنا پڑا تھا۔ کولمبو میں مسلسل بارش کے باعث میچ آفیشلز کی جانب سے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے اعلان کے مطابق ریزرو ڈے پرمیچ منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

ریزرو ڈے پر آج وہیں سے کھیل شروع ہو گا جہاں گزشتہ روز ختم ہوا تھا۔ پاک بھارت میچ کے پہلے دن کے اختتام پر بھارت نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنا رکھے ہیں جبکہ 24.1 اوورز کا میچ کھیلا جاچکا ہے۔ بھارت کی طرف سے ویرات کوہلی اور کے ایل راہول آج کریس پر موجود ہونگے۔


متعلقہ خبریں