بھارتی کرکٹ بورڈ کا پاک بھارت میچ سے قبل میوزیکل کنسرٹ کرانے کا اعلان

pak india

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی )نے پاک بھارت میچ سے قبل میوزیکل کنسرٹ کرانے کا اعلان کر دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق  بی سی سی آئی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ سے قبل میوزیکل کنسرٹ کرایا جائے گا۔

نہ مجھے بھارت سے ڈی پورٹ کیا گیا اور نہ ہی نکلنے کا کہا گیا، زینب عباس

تقریب میں بھارتی گلوکار ارجیت سنگھ  اسٹیڈیم میں سُر بکھیریں گے، میوزیکل کنسرٹ بھارتی وقت کے مطابق ساڑھے 12بجے شروع ہوگا۔

خیال رہے کہ پاک بھارت کے درمیان ہائی وولٹیج میچ 14 اکتوبر ہفتےکواحمدآباد کے سب سے بڑے نریندرامودی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

 


متعلقہ خبریں