سندھ میں پیپلز پارٹی کیخلاف اتحاد ، ن لیگ، ایم کیو ایم ، جی ڈی اے اور جے یو آئی میں رابطے

پی ڈی ایم لانگ مارچ: پیپلز پارٹی کا ہنگامی اجلاس طلب

سندھ میں پاکستان پیپلزپارٹی کے خلاف اتحاد کے لیے سیاسی جماعتوں نے رابطے کر لئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان،  گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) اور جمعیت علماء اسلام کے درمیان مشاورت جاری ہے۔

پیپلز پارٹی کا پی ڈی ایم سے انتخابی اتحاد نہ کرنے کا فیصلہ

ذرائع نے بتایا کہ کہ ایم کیوایم، جی ڈی اے اور جے یو آئی کے وفود کی ملاقاتوں میں مختلف نکات پر اتفاق بھی ہو گیا ہے۔ پیپلزپارٹی کے خلاف سندھ بھر میں مشترکہ امیدوار کھڑے کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔

دوسری جانب ایم کیو ایم کے ذرائع نے کہا ہے کہ متحدہ کسی اتحاد کا حصہ نہيں بنے گی۔


متعلقہ خبریں