ڈالر ذخیرہ اندوزی کے خلاف ایف آئی اے، حساس ادارے اور اسٹیٹ بینک نے گرینڈ آپریشن کی تیاری کر لی۔
ذرائع کے مطابق ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کرنے والی کمپنیوں اور افراد کی نشاندہی کرکے فہرستیں تیار کرلی گئیں، ایف آئی اے اور حساس اداروں نے ایکسچینج کمپنیوں کا دو سال کا ڈیٹا حاصل کر لیا۔
‘منافع خوری کے لیے ڈالر کی ذخیرہ اندوزی بڑا گناہ’
ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر معمولی تعداد میں ڈالر لینے والوں کی فہرست بھی تیار کر لی گئی ہے۔ بینکوں سے لاکر مالکان اور سامان کی تفصیلات بھی جمع کی جا رہی ہیں۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ ایف آئی اے اور اسٹیٹ بینک کو اطلاعات ہیں کہ بڑی تعداد میں ڈالرز بینک لاکرز میں ذخیرہ ہیں، ایف آئی اے ڈالرز ریکوری آپریشن میں جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے بینک لاکرز کو اسکین کر سکے گی۔