فیصل آباد ، نجی بینک کا ایریا منیجر صارفین کے ایک ارب روپے لیکر امریکا فرار

پاکستان میں عید پر 363 ارب کے نئےکرنسی نوٹ جاری کیے گئے | urduhumnews.wpengine.com

فیصل آباد میں نجی بینک کا ایریا منیجر صارفین کے ایک ارب روپے زیادہ رقم لیکر امریکہ فرار ہو گیا۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق مدینہ ٹاؤن کے علاقہ میں واقع ایک بینک کے ایریا منیجر اور ایک سیاسی شخصیت کے داماد راجہ عامر کیانی نے 8 بینک برانچوں کے عملے کیساتھ ملکر500  سے زائد اکاؤنٹ ہولڈرز کو کم رقم پر زیادہ منافع دینے کا لالچ دیکر رقم حاصل کی اور ان کو جعلی رسیدیں دیں۔

بینک فراڈ میں ملوث گروہ کا کارندہ گرفتار

ایف آئی اے اور بینک کی ٹیم نے نجی بینک کا ریکارڈ اپنی تحویل میں لیتے ہوئے معاملے کی چھان بین شروع کر دی ہے، ایف آئی کے مطابق فراڈ میں ملوث دوسرے بینک افسران بھی یورپ فرار ہو گئے ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں