جیل سے خطرناک قیدی کیسے فرار ہوا؟ ویڈیو وائرل


پنسلوانیا : امریکہ کی چیسٹر کاؤنٹی جیل سے خطرناک قیدی فرار ہو گیا۔ جس کے فرار ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پنسلوانیا میں انتہائی خطرناک قیدی انتظامیہ کی آنکھوں میں دھول جھونک کر آسانی کے ساتھ جیل سے فرار ہو گیا۔

گزشتہ روز چیسٹر کاؤنٹی پولیس نے جیل کے اندر کی ایک سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کی جس میں کیولکانٹی کے فرار کا عجیب انداز دکھایا گیا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سیکیورٹی حکام کی لاپرواہی اور لاعلمی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کیولکانٹی دو دیواروں کے پاس گیا اور آسانی اور مہارت کے ساتھ ان پر چڑھ گیا۔

فرار قیدی نے اپنے جسم کو افقی طور پر رکھ دیا اور اسی طرح دیوار پر چڑھتا رہا یہاں تک کہ وہ اوپر پہنچ گیا۔ اس کے فرار ہونے کے بعد سے قاتل کو بوکوبسن قصبے کے 2 میل کے دائرے میں کم از کم 4 بار دیکھا گیا ہے۔

مقامی پولیس نے رہائشیوں کی 100 سے زیادہ رپورٹوں کا حوالہ دیا تاہم ابھی تک اسے پکڑا نہیں جاسکا۔ پنسلوانیا پولیس نے کہا ہے کہ وہ قیدی کی گرفتاری کے لیے ہر ممکن کوشش کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی سے بھی مدد لے رہے ہیں۔

مفرور کو پکڑنے کے طریقوں میں اس کی ماں کی آواز کی ریکارڈنگ چلانے کا طریقہ بھی شامل ہے۔ اس آواز کے ذریعہ اس سے پرامن طریقے سے ہتھیار ڈالنے کا کہا جاسکتا ہے۔

گزشتہ ہفتے فرار ہونے والا 34 سالہ ڈینیلو سوزا کیولکانٹی اپنی سابقہ گرل فرینڈ کو قتل کرنے کے جرم میں عمر قید کی سزا کاٹ رہا تھا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں