سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں معمولی اضافہ

سیمنٹ سستا

ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتہ کے دوران معمولی اضافہ جب کہ جنوبی علاقوں میں سیمنٹ کی قیمت میں استحکام رہا۔

پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ ہفتہ واررپورٹ کے مطابق 7 ستمبرکوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1206 روپے ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 1.87 فیصدزیادہ ہے۔

پیوستہ ہفتہ میں ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1184 روپے ریکارڈکی گئی تھی۔اس کے برعکس ملک کے جنوبی علاقوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1164 روپے ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتہ میں بھی 1164 روپے تھی۔

اعدادوشمارکے مطابق اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1192 روپے، راولپنڈی 1199 روپے، گوجرانوالہ 1200 روپے، سیالکوٹ 1210 روپے، لاہور1240 روپے، فیصل آباد1175 روپے، سرگودھا 1190 روپے، ملتان 1214 روپے، بہاولپور1247 روپے، پشاور1200 روپے اوربنوں میں سیمینٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1200 روپے ریکارڈکی گئی۔ کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1143 روپے، حیدرآباد1150 روپے، سکھر1200 روپے، لاڑکانہ 1173 روپے، کوئٹہ 1170 روپے اورخضدارمیں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1150 روپے ریکارڈکی گئی۔


متعلقہ خبریں