انگلینڈ، آسٹریلیا اور پاکستان کی ٹیمیں ہی ورلڈکپ جیت سکتی ہیں، شعیب اختر

شعیب اختر کی ادھوری خواہش

راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے پہچانے جانے والے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ پاکستان کے پاس اس وقت دنیا کے بہترین فاسٹ باولرز ہیں، پاکستان کے پاس عبد الرزاق جیسے باولنگ آرڈر کی کمی ہے۔

بھارتی میڈیا کے ایک شو میں سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے قومی ٹیم کے باولنگ اٹیک سے متعلق اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی، حارث رؤف اور نسیم شاہ کے جوڑ نے پاکستانی ٹیم کو خطرناک بنادیا ہے اور یہ تینوں بے حد پراعتماد ہیں۔

آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کیلئے بھارت کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان

شعیب اختر کا کہنا تھا کہ ان تینوں کی موجودگی دوسری ٹیموں کو بتاتی ہے کہ پاکستانی باولنگ کتنی خطرناک ہے۔ تینوں باولرز بااعتماد ہیں، وہ رنز سے خوف نہیں کھاتے بلکہ وکٹ لے کر دکھاتے ہیں، تینوں بے حد ٹیلنٹڈ ہیں۔

راولپنڈی ایکسپریس نے نسیم شاہ کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ انہیں وکٹ لینے کے انداز سے باولنگ کرنی چاہیے۔ وہ اسٹاک بولنگ کے بجائے وکٹ لینے کی کوشش کریں کیونکہ ان کی بال شاہین سے زیادہ سوئنگ کرتی ہے۔ شاہین اس وقت اپنے کیرئیر کے عروج پر ہیں۔

ایشیا کپ کے پاک بھارت ٹاکرے کیلئے ٹیم کو مشورہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ایک اسپنر کی کمی ہے۔ بھارت کے خلاف فہیم اشرف کو کھلانا چاہیے کیونکہ ایسی صورت میں ہماری باولنگ مزید اچھی ہوتی ہے۔

آئی سی سی ورلڈکپ کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان، پاکستان کا ایک امپائر شامل

رواں سال بھارت میں شیڈول آئی سی سی ورلڈکپ سے متعلق انہوں نے اپنی فیورٹ ٹیموں کے نام لیتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ، آسٹریلیا اور پاکستان ہی ہیں جو ورلڈکپ جیت سکتی ہیں۔

شعیب اختر نے مزید کہا کہ میرے خیال میں بھارت کا بیٹنگ اور باولنگ دونوں آرڈر سیٹ نہیں ہے۔ بھارتی ٹیم اگر ایک میچ میں 150 سے 200 رنز پر آؤٹ ہوجائے تو اس کے بعد بھارت ایک  باولر کم کرکے ٹیم میں بیٹسمین بڑھا دیتا ہے۔


متعلقہ خبریں