ایک ہفتے میں پیٹرولیم مصنوعات اور ایل پی جی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

ایل پی جی lpg

مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ ادارہ شماریات نے جاری کردی ہے۔ رپورٹ کے مطابق سالانہ بنیاد پر مہنگائی 26.32 فیصد ہوگئی ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں ٹماٹر 17 فیصد، پیاز 3.4 فیصد، لہسن 4.6، دال مسور 10.8، چینی6.7، گڑ 3.6 اور دال مونگ3.5 فیصد مہنگی ہوئی۔

پیٹرول کی قیمت میں تقریباً 10 روپے اضافے کا امکان

ایک ہفتے میں ڈیزل 6.2 فیصد، ایل پی جی 5.1 فیصد اورپیٹرول 5.1 فیصد مہنگا ہوا، چکن 3.2 فیصد، 5 لیٹر کوکنگ آئل ایک فیصد سستا ہوا۔

دال چنا 3.2، ڈیزل 6.2، ایل پی جی 5.1 اورپیٹرول 5.1 فیصد مہنگا ہوا ہے، ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے میں 32 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ اور 5 کی قیمت میں کمی ہوئی ہے۔


متعلقہ خبریں