سعودی عرب کی معیشت تیز ترین ترقی کرنے والی قرار

سعودی عرب

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے سعودی عرب کی معیشت کو تیز ترین ترقی کرنے والی قرار دے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق آئی ایم ایف نے جی 20 ممالک میں سعودی عرب کی معیشت کو سب سے تیز ترقی کرنے والی معیشت قرار دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب نے تیل کے علاوہ پیداوار میں واضح ترقی کی ہے۔

آئی ایم ایف نے وژن 2030 کے اہداف اور مقاصد کی تکمیل کے لیے حکومتی اقدامات کو مستحکم قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا کو بدترین ماحولیاتی تباہی سے بچانے کا ابھی بھی وقت ہے، اقوام متحدہ

آئی ایم ایف نے خواتین کو بااختیار بنانے اور لیبر مارکیٹ میں خواتین کی حصہ داری پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سعودی لیبر مارکیٹ کو بھی بہترین قرار دیا۔

عالمی مالیاتی ادارے نے کہا کہ سعودی عرب میں بیروزگاری کی شرح میں تاریخی کمی ہوئی ہے اور سعودی عرب میں 2023 کے دوران تیل کے علاوہ معیشت میں 4.9 فیصد اضافہ ہوا ہے۔


متعلقہ خبریں