انٹر بینک، ڈالر مزید سستا ہو گیا

Dollar price

چوتھے کاروباری روز کے اختتام پر انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید سستا ہو گیا۔ 

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 2 روپے4 پیسے کمی کے بعد نئی قیمت304روپے94پیسے کی سطح پرآگئی ہے۔

جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی ڈالر کی قیمت میں 4 روپے کی مزید کمی دیکھنے میں آئی جس کے بعد ڈالر 308 روپے پر آ گیا ہے۔

ڈالر کی ذخیرہ اندوزی حرام ، ریاست سے بیوفائی ہے ، مرکزی علماء کونسل کا فتویٰ

خیال رہے کہ نگراں حکومت آنےکےبعدسےاب تک ڈالر16 روپے45پیسوں تک مہنگا ہوا ہے،  11اگست کوڈالر288روپے49پیسوں کی سطح پربندہواتھا۔


متعلقہ خبریں