کوئٹہ: سی ٹی ڈی سے فائرنگ کا تبادلہ، 4 دہشتگرد مارے گئے

فوٹو: فائل


کوئٹہ: بلوچستان کے دارالخلافہ کے نواحی علاقے میں مبینہ مقابلے میں 4 دہشتگرد مارے گئے۔

پولیس کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے اغبرگ میں کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کا دہشتگردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ ہلاک ہونے والے تمام افراد کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

مارے جانے والے دہشتگرد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں بجلی چوروں کیخلاف آپریشن شروع

سی ٹی ڈی نے ملزمان کے زیراستعمال مکان سے خودکش جیکٹ، 5 دستی بم اور دھماکہ خیز مواد سمیت دیگر ممنوعہ اشیا برآمد کرنے کا دعویٰ کیا۔


متعلقہ خبریں