بنگلہ دیش سے جیت کا کریڈٹ ساری ٹیم کو جاتا ہے ، بابراعظم


قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش سے جیت کا کریڈٹ ساری ٹیم کو جاتا ہے ، خاص طور پر ہمارے باولرز نے پہلے دس اوورز بہت اچھی گیند بازی کی۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حارث روف نے بہت اچھی باولنگ کی ، فاسٹ باولرز کو پچ سے اچھی مدد ملی اور فہیم اشرف نے بھی اچھی باولنگ کی ۔

بابراعظم نے مزید کہا کہ جیت سے اعتماد بڑھتا ہے ، ہم کسی پریشر میں نہیں ہیں ، ٹیم اپنا سو فیصد دینے کی کوشش کر رہی ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان نے ایشیا کپ راونڈ فور کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش کو سات وکٹوں سے ہرا دیا ہے۔


متعلقہ خبریں